عید الاضحی کی مبارکبادی GREETING OF EID
عیدالاضحی کی مبارکباد
از محمد عثمان ابن سعید بمبوی
متعلم فارسی دوم جامعہ اسلامیہ تعلیم الدین ڈابھیل سملک
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مبارک ہو امت مسلمہ!!!!
بالآخر وہ دن ایک ہی رات کی مسافت پر منتظر کھڑا ہے کہ زمین مارے خوشی کے مچل اٹھے گی، آسماں پھولے نہیں سمائے گا، شجر و حجر کو سنتِ ابراہیمی کا دیدار بارِ دیگر نصیب ہوگا۔ ۔۔۔مبارک صد مبارک۔۔۔
ذرا آنکھیں بند کرکے میرے ساتھ چلو آسمانوں کی سیر کرنے، فرشتوں کی محفل میں رب ذو الجلال مسرور ہونگے کہ آج میرے بندے اپنے باپ ابراہیم عليه السلام کی سنت کو زندہ کریں گے۔ پوری دنیا میں لاک ڈاون، مال اور شاپنگ کامپلیکس بند اور اسکول و مدارس مقفل، لیکن میرے محبوب کی امت میرے خلیل ابراہیم کی سنت کو ادا کرنے کو بے تاب و بے قرار ہے۔ کسی قیمت پر ترکِ قربانی کے لئے آمادہ نہیں۔
مبارک ہو امت مسلمہ!!! عیدالاضحی مبارک ہو!!!
۔تحفہ دعاؤں کا تمہیں پہنچے میرا
۔سدا رہے تمہارے گرد خوشیوں کا گھیرا
۔مسرتیں تمہیں عید کی مبارک ہوں
۔تمہاری زیست میں نہ آئے کبھی غموں کا پھیرا
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں